مانچسٹر سٹی پہلی مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ کاٹائٹل جیت گئی

مانچسٹر سٹی پہلی مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ کاٹائٹل جیت گئی
کیپشن: Manchester City won the UEFA Champions League title for the first time

ایک نیوز:مانچسٹر سٹی پہلی مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق استنبول کے اولمپک اتاترک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے اطالوی کلب انٹر میلان کو ایک صفر سے شکست دی۔
مانچسٹر سٹی کا واحد گول روڈری نے 68 ویں منٹ میں کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔
مانچسٹر سٹی نے اس سیزن میں تین ٹائٹل حاصل کیے ہیں، اس سے قبل انگلش پریمیئر لیگ اور ایف اے کپ بھی اپنے نام کیا تھا۔