ٹیسٹ چیمپئن میں خراب پرفارمنس، روی شاستری بھارتی ٹیم پر برس پڑے

ٹیسٹ چیمپئن میںخراب پرفارمنس، روی شاستری بھارتی ٹیم پر برس پڑے
کیپشن: Poor performance in the Test Champions, Ravi Shastri rained down on the Indian team

ایک نیوز:انگلینڈ کے اوول گراؤنڈ پر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بری پرفارمنس پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری روہیت شرما الیون پر برس پڑے۔
روی شاستری کاکہناتھاکہ بھارتی کھلاڑیوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں فرنچائز کرکٹ کھیلنی ہے یا ملک کیلئے کھیلنا ہے۔
سابق کھلاڑی کامزیدکہناتھاکہ بھارتی ٹیم کے تمام پلیئرز کو اپنی ترجیحات بتانی چاہئیں، اگر ان کی ترجیح فرنچائز کرکٹ ہے تو یہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو بھول جائیں۔
بھارتی ٹیم کے سابق کوچ کاکہناتھاکہ کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو فرنچائز کرکٹ کے معاملے پر سامنے آنا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کو کنٹریکٹ میں شق ڈالنی چاہئے کہ وہ کسی وقت بھی کھلاڑیوں کو فرنچائز کرکٹ سے روک سکیں۔
روی شاستری نے یہ بھی کہا کہ کنٹریکٹ میں شق ڈالنے کے بعد فرنچائز سے پوچھا جائے کہ وہ کسی بھی کھلاڑی پر کتنی انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں۔