بھارتی اداکارکچاسدیپ بارےپروڈیوسرجگی نےبڑاانکشاف کردیا

کچاسدیپ بارےجگی نےبڑاانکشاف کردیا
کیپشن: About Kachadeep Jagi made a big revelation

ایک نیوز: کچا سدیپ کے 50روپےکےنوٹ نے میری قسمت بدل دی،جگی پروڈیوسر نےاداکاربارےبڑاانکشاف کردیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق بھارتی اداکارکچا سدیپ نے جس شخص کو50 کا نوٹ دیا وہ بعد میں فلم پروڈیوسر جگی کے نام سے مشہور ہوا۔
کہانی کچھ یوں ہے کہ کچا سدیپ17 برس قبل اپنے ایک مدح سے بنگلور میں ایک سینما کے باہر ملے، اُس وقت اداکار نے ناشتہ نہیں کیا تھا۔
ان کے بالکل ساتھ ایک زبردست مداح موجود تھا، سدیپ نے اسے کچھ پیسے دیے اور ناشتہ لانے کا کہا، جگی جلدی میں سڑک پار سے اپنے پسندیدہ اداکار کیلئے اڈلی اور چٹنی لے آیا۔
جگی جب کچا سدیپ کیلئے ناشتہ لایا تو اداکار نے اسے اپنے کھانے کی آفر کی، لیکن بطور مداح اس نے شائستگی سے انکار کردیا، اس پر اسٹار اداکار نے اسے 50 کانوٹ دیا اور کہا کہ جو اُس کی مرضی ہو کھالے۔
مداح50 روپے کا نوٹ لینے کے بعد مخمصے کا شکار ہوگیا کہ وہ اسے خرچ کردے یا اپنے پاس سنبھال کر رکھ لے؟
آخر کار اُس نے نوٹ بٹوے میں محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے پیسوں سے ناشتہ کرلیا۔
جگی جو بعد میں فلم پروڈیوسر بن گئے، انہوں نے یہ واقعہ اپنی فلم کی پروموشن تقریب کے دوران سنایا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ کچا سدیپ کے 50 کے نوٹ نے میری قسمت بدل دی۔