چودھری پرویزالہٰی ہسپتال سےڈسچارج،واپس جیل منتقل

لاہور:سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی جیل میں طبیعت خراب
کیپشن: Lahore: Former Chief Minister Chaudhry Pervez Elahi's condition is bad in jail

ایک نیوز:پی ٹی آئی صدرچودھری پرویزالٰہی کی جیل میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی،ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی جیل میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی،دل کی تکلیف کےباعث صدرپی ٹی آئی کوپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیاگیاتھا۔

پی آئی سی ہسپتال میں ڈاکٹروں نے چودھری پرویزالٰہی کامعائنہ اورضروری ٹیسٹ کیے،طبیعت تسلی بخش قراردینےپرسابق وزیراعلیٰ کودوبارہ جیل منتقل کردیاگیا۔