امریکی صدرپریوکرینی کمپنی سے5ملین ڈالررشوت لینےکاالزام

Jun 11, 2023 | 01:55 AM

ایک نیوز:امریکی صدر جو بائیڈن پر یوکرین کی ایک کمپنی سے 5 ملین ڈالر رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کی ایک گیس کمپنی بریسما ہولڈنگز کے اعلیٰ عہدیدار سے5 ملین ڈالر کی خطیر رقم وصول کی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن گیس کمپنی میں ملازمت کر چکے ہیں اور گیس کمپنی کے ایگزیکٹو کے خلاف یوکرینی حکومت کی جانب سے کرپشن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور عہدیدار صدر جو بائیڈن سے کچھ مدد چاہتے تھے کیونکہ کرپشن کے الزامات کی وجہ سے کمپنی سرمایہ کاری نہیں کر پا رہی تھی۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جون 2020 میں امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کو ایک ذرائع کے ذریعے بتایا گیا کہ کرپشن لینے کے معاملے میں صدر جو بائیڈن اور ایک غیر ملکی شخص شامل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس ذرائع نے ایف بی آئی کو امریکی صدر کی کرپشن سے متعلق معلومات فراہم کیں اس نے گیس کمپنی بریسما ہولڈنگز کے ایک سینئر عہدیدار کے ساتھ2015 کے بعد متعدد ملاقاتیں کیں جس میں یوکرینی کمپنی کے عہدیدار نے امریکا میں آئل رائٹس اور امریکی آئل کمپنی سے تعلق بنانے سے متعلق خواہش کا اظہار کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کمپنی عہدیدار نے ہنٹر بائیڈن کے کردار کو بورڈ میٹنگ میں واضح کیا اور اس ذرائع نے یوکرینی کمپنی کو مشورہ دیا کہ دونوں بائیڈنز (جو بائیڈن اور ہنٹر بائیڈن) کو50 ہزار ڈالر فی کس دیے جائیں تاہم ایگزیکٹو نے اس ذرائع کی تصحیح کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ رقم50 ہزار ڈالر نہیں بلکہ5 ملین ڈالر فی کس ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوکرینی گیس کمپنی کے ایگزیکٹو نے ذرائع کو اس بات کی تصدیق کی کہ50 لاکھ ڈالر صدر جو بائیڈن اور50 لاکھ ڈالر ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو ادا کیے گئے۔

مزیدخبریں