سیمنٹ کی بوری مزید 100 روپے مہنگی،1100 روپے کی ہوگئی

Jun 11, 2022 | 21:17 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: عام آدمی کیلئے اپنا گھر بنانا ڈراؤنا خواب بن گیا۔ پچھلے تین ماہ سے سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔ سیمنٹ کی بوری مزید 100روپے اضافے سے 1100 روپے ہوگئی ہے۔
3ماہ میں سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت میں 400 روپےکا اضافہ ہوچکا ہے اور سیمنٹ کی 50 کلو کی بوری کی قیمت 1100 روپےتک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق سیمنٹ کی قیمت میں اضافےکی بڑی وجہ مہنگا کوئلہ، زیادہ شرح سود اور بڑھتے ہوئے ٹرانسپورٹ اخراجات ہیں۔
سیمنٹ ڈیلرز کا کہنا ہےکہ کمپنیوں کی طرف سے قیمت میں اضافے اور ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھنے سے قیمتیں بڑھی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ صورت حال یہی رہی تو قیمتیں مزید بڑھنےکا خدشہ ہے، عام آدمی کے لیےگھر بنانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جائےگا۔
مزیدخبریں