پیٹرول مزید کتنے روپے مہنگا ہونے جارہا ہے؟ سابق وزیرخزانہ کی پیشگوئی

Jun 11, 2022 | 21:09 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز:سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہےکہ مفتاح اسماعیل نے کنفیوزڈ  اورخسارے کا بجٹ  پیش کیا۔ اکنامک سروے پڑھ لیں ۔حکومت کسے بیوقوف بنارہی ہے؟
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے سے پٹرول 35 روپے فی لیٹر مزید بڑھے گا. بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی بڑھیں گی. مہنگائی 24تک ہوچکی ہے. ہمارا خیال ہے بے روزگاری کی شرح 25 سے 30 فیصد تک جائے گی . مہنگائی زیادہ ہوگی تو کاروبار کیسے بڑھے گا؟
شوکت ترین نے کہا کہ یہ روس سے تیل اس لئے نہیں لے رہے کیونکہ امریکا سے ڈرتے ہیں۔دراصل موجودہ حکمران اپنی ڈوریاں ہلانے والوں سے ڈرتے ہیں۔
شوکت ترین نے مزید کہا کہ 2کروڑ افراد کا غربت کی سطح سے نیچے جانے کا خدشہ ہے۔آئی ایم ایف سے ریلیف نہیں ملے گا۔لگتا ہے آئندہ آئی ایم ایف انہیں اگلی قسط نہیں دے گا۔
دوسری جانب سابق وزیر توانائی عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے لیٹر ہوجائے گی جبکہ بجلی کی قیمت جو ہم 16 روپے فی یونٹ تک چھوڑ کر گئے تھے یہ تقریبا 39 سے 40 روپے فی یونٹ تک ہوجائے گی.

مزیدخبریں