گیارہویں جماعت کا اردو کا پرچہ آؤٹ ہو گیا

گیارہویں جماعت کا اردو کا پرچہ آؤٹ ہو گیا
ایک نیوز نیوز: سندھ میں بوٹی مافیا کا راج، انتظامیہ امتحانات میں نقل روکنے میں‌ناکام۔ لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے تحت گیارہویں جماعت کا اردو اور بارہویں جماعت کا سندھ کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہو گیا۔
جیکب آباد میں بھی لاڑکانہ بورڈ کے زیر اہتمام گیارہویں اور بارہویں جماعت کا پرچہ ہوا۔ یہاں بھی صورتحال مختلف نہ تھی۔ بارویں جماعت کا سندھی کا پرچہ وقت سے طالب علموں کو مل گیا۔ بوٹی مافیا سرگرم رہی اور امتحانی سینٹرز میں سہولت کاروں کا رش دیکھا گیا۔ یہ بھی طالب علم موبائل فون کی مدد سے نقل کرتے رہے۔
نواب شاہ میں آج ہونے والا پہلا پرچہ امتحان سے قبل ہی آؤٹ ہو گیا۔ گیارویں جماعت کا اردو کا پرچہ قبل از وقت واٹس ایپ گروپ کی زینت بن گیا۔ دفعہ ایک سو چوالیس کے باوجود غیر متعلقہ افراد امتحانی مراکز پر دیکھائی دیئے۔
شکارپور میں لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے نقل کی روک تھام کے دعوے بھی دعوے ہی رہے۔ بارہویں جماعت کے سندھی کا پرچہ مقررہ وقت سے پہلے ہی واٹس ایپ گروپ میں آ گیا۔ حل شدہ پرچہ بھی وٹس ایپ گروپ پر موجود تھے۔ طالب علم بلا خوف و خطر موبائل فون سامنے رکھ کر جوابات لکھتے رہے۔
سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی نقل کی روک تھام کے لئے کوئی خاص انتظامات دیکھائی نہیں دیے۔ طالب علم نقل کےذریعے پرچہ باآسانی حل کرتے رہے۔