سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی صدر ممتاز عالم دین مولانا مفتی تقی عثمانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے معاشی مشکلات کے باوجود سینما اور فلمسازوں کو ٹیکس چھوٹ اور مراعات دینے کے اعلان پر اظہار افسوس کیا ہے
مفتی تقی عثمانی نے ٹویٹ میں تحریر کیا ہے کہ کہ معاشی مشکلات کے اس وقت میں جب عوام بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہیں، افسوس ہے کہ بجٹ میں نئے سینماؤں کے فروغ کیلئے ٹیکس کی چھوٹ دی جا رہی ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے بجٹ میں عدالتی فیصلے کی روشنی میں سودی نظام کے متعلق کوئی اقدام نہ ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا ۔