نئے بجٹ کے بعد جاری اعداد و شمار کے مطابق اگر آپ ماہانہ 50ہزار روپے کماتے ہیں تو آپ کو کوئی انکم ٹیکس نہیں دینا ہو گا تاہم اگر یہ آمدن ایک لاکھ روپے تک ہے تو آپ کا سالانہ انکم ٹیکس صرف 100 روپے ہو گا۔
ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے ہونے کی صورت میں ماضی میں آپ کو 7500 روپے ماہانہ ٹیکس ادا کرنا ہوتا تھا، تاہم اب یہ رقم کم ہو کر 3500 روپے ماہانہ رہ جائے گی۔
دو لاکھ روپے ماہانہ کمانے والوں کے لیے ماضی میں 15 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس دینا پڑتا تھا، اور اب اس رقم میں کمی آئی ہے اور یہ 7ہزار روپے مہینہ رہ جائے گی۔
ایسے افراد جن کی ماہانہ آمدن اڑھائی لاکھ روپے ہے وہ اس سے قبل 23541 روپے ماہانہ ٹیکس کی مد میں دیا کرتے تھے، اب وہ 13250 روپے ماہانہ انکم ٹیکس دیں گے۔
ماہانہ 3لاکھ کمانے والے افراد پہلے ماہانہ 32500 روپے انکم ٹیکس دیتے تھے اور اب اس رقم میں 28 ہزار روپے کی کمی آئے گی اور ان کا ماہانہ ٹیکس 19500 روپے رہ جائے گا۔
ساڑھے تین لاکھ کمانے والوں کا ماضی میں ماہانہ انکم ٹیکس 42500 روپے تھا، جو اب کم ہو کر 28250 روپے رہ جائے گا۔
جن افراد کی ماہانہ آمدن 4لاکھ روپے ہے وہ اس سے قبل 52500 روپے ماہانہ ٹیکس ادا کرتے تھے، اب یہ رقم کم ہو کر 37000 روپے ہو جائے گی۔