شام : اسرائیل کا فضائی حملہ، دمشق ائیر پورٹ کی عمارت تباہ

شام : اسرائیل کا فضائی حملہ، دمشق ائیر پورٹ کی عمارت تباہ
ایک نیوز نیوز: شام کے دمشق ائیر پورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ٹرمینل کی ایک عمارت تباہ ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمشق ائیر پورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ٹرمنل کی عمارت تباہ ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے کے باعث دمشق ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا اور متعدد مقامی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
شامی وزارت دفاع کے مطابق اسرائیل نے جنوبی دمشق میں کئی علاقوں کو نشانہ بنایا جبکہ متعدد اسرائیلی راکٹوں کو تباہ بھی کیا گیا۔