شاہ رخ جتوئی کے والد اور پیپلز پارٹی کے رہنما سکندر میندھرو کا انتقال

Jun 11, 2022 | 15:49 PM

Suhail Ahmad
کراچی بیورو: پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر سکندر میندھرو امریکا میں انتقال کرگئے۔
سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو گردے کے کینسر کے عرضے میں مبتلا تھےاور گذشتہ دو ماہ سے امریکا کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ منگل تک ان کی میت پاکستان لائ جائے گی جس کے بعد ان کو سپرد خاک کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
سابق صدر آصف علی زرداری ، پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،وفاقی وزیر شازیہ مری قائمقام گورنر سندھ آغا سراج درانی اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے سینٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور پارٹی اور ملک کے لئے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔
مزیدخبریں