پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ تاریخ کے 4 بڑے خسارے عمران خان نے کیے، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے برخلاف فیول پر سبسڈی دی، عمران خان نے جعلی چیک کاٹ کر بھاگ جانے والی حرکت کی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوں گی۔ پی ڈی ایل کا ٹیکس لگے گا تو مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ پٹرول مہنگا ہوگا تو پیسے قوم پر ہی خرچ ہوں گے۔ فوج کا بجٹ بھی تحریری طور پر موجود ہے، کوئی چیز چھپا نہیں رہے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ امیر لوگوں کا حصہ ملک کو مشکل سے نکالنے میں استعمال کریں۔