دگنے ایڈوانس ٹیکس کے بعد گاڑیوں کی نئی قیمتیں منظر عام پرآ گئیں

Jun 11, 2022 | 15:08 PM

Suhail Ahmad
نمرہ بخاری: مالی بجٹ 2022 – 2023 کے مطابق ، 5 ملین سےمہنگی اور 1600 سی سی سے اوپر گاڑیوں پر نان فائلرز کے لیے کتنا ایڈوانس ٹیکس لاگو کیا گیا ہے اور اب ان کی قیمتیں کیا ہوں گی؟ آئیے جانتے ہیں۔
فو ر ڈور سیڈان ٹویوٹا کرولا الٹیس گرانڈے 1800 سی سی پر300،000 ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے کے بعد اس کے مختلف ماڈلز کی قیمت 4499000 تا4،859،000 ہوگئیں۔ فور ڈور سیڈان ہنڈائی ایلانٹرا جی ایل ایس 2000 سی سی پر400،000 ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے کے بعد اس کی قیمت 4،949،000 ہوگئی۔
ہنڈائی ٹکسن ایس یو وی 2000 سی سی پر400،000 ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے کے بعد اس ک مختلف ماڈلز کی قیمت5799000 تا 6،299،000 ہوگئی۔ فور ڈور سیڈان ہنڈائی سوناٹا 0۔2 2000 سی سی پر 400،000 ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے کے بعد اس کی قیمت 6،999،000 ہوگئی۔
ڈی ایف ایس کے گلوری ایس یو وی 8۔1 سی وی ٹی 1800 سی سی پر 300،000 ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے کے بعد اس کی قیمت 5،159،000 ہوگئی۔کِیا اسپورٹیج ایس یو وی 2000 سی سی پر400،000 ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے کے بعد اس کے مختلف ماڈلز کی قیمت5300000 لاکھ تا 6،300،000 ہوگئی۔
بیک بی جے اسپورٹس ایس یو وی40 2000 سی سی پر 400،000 ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے کے بعد اس کی قیمت 8،199،000 ہوگئی۔ فور ڈور سیڈان ہنڈائی سوناٹا5۔2 2500 سی سی پر 600،000 ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے کے بعد اس کی قیمت 7،849،000 ہوگئی۔
کِیا سورینٹو ایس یو وی 2400 سی سی پر 600،000 ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے کے بعد اس کے مختلف ماڈلز کی قیمت 6836000 تا7،499،000 ہوگئی۔ٹویوٹا فارچیونر ایس یو وی 2700/2800 سی سی پر 800،000 ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے کے بعد اس کے مختلف ماڈلز کی قیمت9959000 تا 12،679،000 ہوگئی۔ٹویوٹا ہائی لکس ڈبل اور سنگل کیبن فور وہیل ڈرائیو 2800 سی سی پر 800،000 ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے کے بعد اس کے مختلف ماڈلز کی قیمت 7359000 تا 9،729،000 ہوگئی ۔
اسوزو ڈی میکس ڈبل کیبن فوروہیل ڈرائیو وی کراس 3000 سی سی پر 800،000 ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے کے بعد اس کےمختلف ماڈلز کی قیمت 6600000 تا 6،960،000 ہوگئی۔ فور ڈور سیڈان کِیا سورینٹو وی6 3500 سی سی پر 900،000 ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے کے بعد اس کی قیمت 7،499،00 ہوگئی۔




مزیدخبریں