بچھوؤں پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا

Jun 11, 2022 | 13:38 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے سوڈان میں سانپوں، کتوں اوردیگر جنگلی جانوروں کے علاوہ بچھوؤں پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ۔
معاشی مشکلات کے ہاتھوں مجبور ہوکر سوڈان کی حکومت نے بالاخر دیگر سے منظور شدہ قانون کو نافذ کردیا ہے تاہم فیصلے کے بعد ملک بھر میں کھلبلی مچ گئی۔
حکومت نے جانوروں کی مصنوعات جیسے بچھو، سانپ، فالکن اور کتوں پر 2 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی شرط رکھی ہے۔
سینئیر ٹیکس افسر کا کہنا ہے یکس کے نیٹ ورک کو وسعت دے کر ہی مالی بحران اور بجٹ خسارے کو کم کر سکتے ہیں۔ بچھوؤں پر ٹیکس کا نفاذ کوئی انہونی نہیں، انمصنوعات پرٹیکس کئی سالوں تک زیرو ویلیورہا لیکن اب حکومت یہ ٹیکس لگانے پر مجبور ہے۔
یادرہے سوڈان سے ادویہ کی تیاری کےلئے سالانہ سینکڑوں کلوگرام مردہ بچھو برآمد کئے جاتے ہیں۔
مزیدخبریں