منی لانڈرنگ کیس : ملک مقصود ٹاؤن شپ لاہور میں سپرد خاک

منی لانڈرنگ کیس : ملک مقصود ٹاؤن شپ لاہور میں سپرد خاک
ایک نیوز نیوز: ملک مقصود عرف مقصود چپڑاسی کی میت وطن پہنچ گئی ، ٹاؤن شپ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق میت نجی ائیر لائن سے گزشتہ روز رات 9 بجے لاہور پہنچی۔ جس کے بعد ملک مقصود کی میت ماڈل ٹاؤن میں ان کے گھر پہنچائی گئی جس کے بعد نشتر پارک ٹاؤن شپ میں نماز جنازہ کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ملک مقصود کا انتقال دو روز قبل دبئی میں ہوا تھا۔ملک مقصود کے کزن صغیر اعوان نے کہا ہے کہ ملک مقصود کے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے وہ غلط ہے، ہم چپڑاسی نہیں قطب شاہی ہیں۔ عمران خان، فواد چوہدری اور شہباز گل کی اپنی کوئی زبان نہیں۔صغیر اعوان کا کہنا تھا کہ حلفیہ کہتا ہوں ملک مقصود کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے ملک مقصود احمد کو وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ملزم نامزد کر رکھا ہے۔ملک مقصود احمد کے اکاؤنٹ میں اربوں کی رقم ٹرانسفر ہونے کا الزام ہے۔