ویب ڈیسک:ترکیہ کےصدررجب طیب اردوان نےکہاہےکہ امریکی صدرجوبائیڈن اوران کی انتظامیہ اسرائیلی جنگی جرائم میں برابرکےشریک ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ترکیہ کےصدررجب طیب اردوان کاامریکی نشریاتی ادارےکوانٹرویو دیتےہوئےکہناتھاکہ امریکا اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کر کے سب سے زیادہ مدد فراہم کرتا ہے،امریکی صدرجوبائیڈن اور ان کی انتظامیہ اسرائیلی جنگی جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔
رجب طیب اردوان کاکہناتھاکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل کے خلاف کون پابندیاں عائد کرے گا، اس سوال کا جواب کوئی نہیں دے رہا۔
اردوان نے اسرائیل کی پشت پناہی پر مغربی ملکوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہےکہ اسرائیل نےگزشتہ سال7اکتوبرسےمظلوم فلسطینی عوام پرحملوں کاآغازکیااسرائیلی جارحیت سےفلسطین میں ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے، اسرائیل بربریت سےغزہ کوکھنڈرمیں بدل دیاگیاہے۔ اسرائیل دہشتگردی سےغزہ میں خوراک اورادویات کےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔