ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی سےاڈیالہ جیل میں ملاقات کرنےوالوں کی اندورنی کہانی سامنےآگئی۔
بانی تحریک انصاف جنیداکبرپربرہم آپ نےکورکمیٹی سےاستعفیٰ کیوں دیا؟
ذرائع کےمطابق جنیداکبرنےبانی پی ٹی آئی سےشکوہ کیاکہ خیبرپختونخوامیں جن لوگوں نےپارٹی کےلئے قربانیاں دی ان کونظراندازکیاگیاہے۔ قربانیاں نہ دینے والوں کو خیبرپختونخوا میں نوازا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق بانی تحریک انصاف نےجنیداکبرسےگفتگوکےدوران کہاکہ مجھے اس وقت پارٹی میں اتحاد چاہئے۔
ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی پر تنقید اور اندرونی اختلافات کو میڈیا پر لانے والوں کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا، شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت بھی معطل کی گئی ،شیر افضل مروت کو پارٹی پر تنقید کے حوالے سے پہلے ہی شوکاز جاری ہوا۔