حکومت نےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں بڑااضافہ کردیا

Jul 11, 2024 | 22:11 PM

ایک نیوز:شہری بجلی کی قیمتوں میں بڑےاضافےکےلئےہوجائیں تیارنیپرانےبجلی کےبنیادٹیرف میں ہوشربااضافہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی حکو مت نےبجٹ میں ٹیکسوں کےانبارلگادئیےجس کےاثرات آئےروزآتےنظرآرہےہیں،موجودہ حالت میں غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتاجارہاہے،بجلی کےبلوں نےپہلےہی عوام کابراحال کیاہواہےمگربات یہاں ہی ختم نہیں ہورہی حکومت آئےروزبجلی کی قیمتوں اضافےکرتی جارہی ہے۔
 نیپرا نےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافےکی حکومتی درخواست منظورکرلی ،ماہانہ200 یونٹ تک والےگھریلو صارفین 3 ماہ کے لیے اضافے سےمستثنٰی قرار باقی گھریلوصارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ7.12 روپے تک بڑھےگا ۔

نیپرا نےکراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے یکساں ٹیرف کا فیصلہ جاری کردیا ،نیپرا نےبجلی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ،گھریلوصارفین کے لیےبجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف48روپے84پیسے تک ہوگا۔
ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے34.26 روپےہوجائےگا ،ماہانہ301 سے400یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے39.15روپے ہوجائے گا ،ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف6.12روپےاضافے سے41.36روپے ہوجائے گا۔
 ماہانہ501 سے600یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے42.78روپے ہوجائے گا ۔ماہانہ601سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے43.92روپے ہوجائے گا ۔ماہانہ700 یونٹ سےزیادہ کا ٹیرف6.12 روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوجائےگا۔ ٹیکسوں کوملاکرسلیب کے حساب سےفی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی ۔
ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ3.95 روپے برقرار رہے گا ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی وفاقی حکومت نےبجلی کےیکساں ٹیرف کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں