ایک نیوز: سٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردیئے گئے۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران 1 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، 5 جولائی تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 9 ارب 38 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 5 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 23 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ،زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 14 ارب 64 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔