سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائےگا، کاز لسٹ جاری

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائےگا، کاز لسٹ جاری
کیپشن: The decision regarding the specific seats of the Sunni Ittehad Council will be announced tomorrow, the cause list continues

 ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ کل صبح 9 بجے سپریم کورٹ میں سنایا جائےگا۔

چیف جسٹس آف  پاکستان قاضی فائز عیسیٰ مخصوص نشستوں کا مختصر حکم نامہ سنائیں گے، اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔

9 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، اس موقع پر چیف جسٹس نے کہاتھا کہ فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے اور فیصلہ کب سنایا جائےگا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

اس حوالے سے کل اور  آج   فل کورٹ کا اجلاس ہوا تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں فل کورٹ بینچ میں شامل تمام ججز نے  شرکت کی۔