ایک نیوز:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ رواں ماہ ہو جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کی رقم 6 ارب ڈالر سے زیادہ ہوسکتی ہے، آئی ایم ایف کے پیشگی اقدامات قبل ازوقت مکمل کئے گئے ہیں، زرعی انکم ٹیکس کی آئی ایم ایف شرط پر پیش رفت ہوئی ہے، زرعی انکم ٹیکس کی شرح میں اضافے کے حوالے سے صوبوں سے مشاورت کی گئی، صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس کی شرح بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ رواں ماہ ہو جائے گا، آئی ایم ایف سے کلائمنٹ فنانسنگ کے حوالے سے بات چیت نہیں ہورہی ہے۔