امریکی ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ  

امریکی ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ  
کیپشن: The value of the US dollar increased again

ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام   پر ہنڈرڈانڈیکس 150 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 992 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ 

دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،180 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 212 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

بازار میں 36 کروڑ 54 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 18 ارب 98 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80،114 جبکہ کم ترین سطح 79،708 پوائنٹس رہی۔ 

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا ،جس کے بعد  ڈالر278روپے 51 پیسے سے بڑھ کر 278روپے 61 پیسے  پر بند ہوا ۔