سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 
کیپشن: Big rise in gold price

ایک نیوز:سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1200روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 46ہزار 800روپے  ہوگئی ، 10گرام سونا 1029روپے مہنگا ہوگیا ، جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 11ہزار 590 روپے ہوگئی جبکہ   چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم ہے۔ 

 عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2382 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ 

یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 45ہزار 600 روپے ہوگئی تھی ، جبکہ 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت 514روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 10ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔