پشاور  ایئر پورٹ  پر  سعودی ایئر لائنز کے طیارے کے ٹائر میں آگ بھڑک اٹھی 

پشاور ائیرپورٹ پر سعودی ائیرلائن کے طیارے کے لینڈنگ گئیر میں آگ لگ گئی 
کیپشن: A fire broke out in the tire of the plane of Saudi Airlines at Peshawar Airport

ایک نیوز:باچا خان  انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی ایئرلائنز کے طیارے  میں لینڈنگ کے دوران  دائیں ٹائر میں آگ بھڑک اٹھی ، کوئی نقصان نہیں ہوا  ،آگ پر قابو پالیا گیا۔ 

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق آگ جہاز لینڈنگ کے دوران دائیں ٹائر میں لگی، طیارہ ریاض سے پشاور ایئرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا، آگ پر قابو پالیا گیا، کوئی نقصان نہیں ہوا، لینڈنگ کے دوران حادثے سے 10 افراد معمولی زخمی ہوئے ، طیارے میں 276 مسافر دو شیرخوار بچے اور 18 افراد پر مشتمل عملہ سوار تھا۔  

 ذرائع ایئر پورٹ کے مطابق متاثرہ جہاز رن وے پر ہی موجود ہے جس کی وجہ ے پروازوں کیلئے رن وے دستیاب نہیں ہو گا، فلائٹ آپریشن جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک بند رہے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس حوالے سے تمام ائیر لائنز کو نوٹم جاری کر دیا گیا ہے،پشاور ایئر پورٹ پر 5 سے زائد فلائٹس آنا تھیں ، متعدد پروازیں مختلف ملکوں کے لیے روانہ ہونا تھیں ، تمام نجی و سرکاری پروازوں کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔  

ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے طیارہ حادثے کا نوٹس لے لیا، تحقیقاتی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات کرے گی۔