جسٹس عالیہ نیلم  نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا 

جسٹس عالیہ نیلم  نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا 
کیپشن: Justice Alia Neelam took oath as the first woman Chief Justice of Lahore High Court

ایک نیوز: جسٹس عالیہ نیلم  نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جسٹس عالیہ نیلم سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف  لیا ۔ 

 تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری   منعقد ہوئی ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے تقریب میں خصوصی شرکت کی، لاہور ہائی کورٹ کے ججز، صوبائی وزرا، وفاقی و صوبائی لا افسران، انتظامی افسران سمیت دیگر شخصیات بھی تقریب میں  شریک ہوئیں ۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جسٹس عالیہ نیلم کو پہلی خاتون چیف جسٹس کا حلف لینے پر مبارکباد پیش  کی اور نیک تمناؤں کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ خاتون وزیر اعلیٰ اور خاتون چیف جسٹس پنجاب کا منفرد اعزازہے ۔