نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کی سخت شرائط سامنے آگئیں

نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کی سخت شرائط سامنے آگئیں
کیپشن: IMF's strict conditions for the new loan program came out

ایک نیوز:آئی ایم ایف  کی جانب سے زراعت پر انکم ٹیکس وصولی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ا ٓئی ایم ایف کے ماہرین  نے چاروں صوبائی حکومتوں سے الگ الگ ورچوئل مذاکرات  کیے ہیں،  مذاکرات میں وزارت خزانہ کے وفاقی اور صوبائی افسران شامل تھے،آئی ایم ایف  کی جانب سے زراعت پر انکم ٹیکس وصولی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

ذارئع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبائی حکومتوں نے زرعی انکم ٹیکس پر آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیاہے ،زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی کا پلان مرتب کرنے کے لیے دو دن کا وقت مانگ لیا گیا، چاروں صوبائی حکومتوں سے 12 جولائی تک پلان طلب کرلیا گیا ، زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح سالانہ 6 لاکھ سے زائد آمدن پر عائد ہوگی، زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کے ریٹ بھی نارمل انکم ٹیکس کے حساب سے ہوں گے، زرعی آمدن پر وفاق اور صوبے ایک پیج پر آجائیں گے۔  

ذرائع  وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ زرعی آمدن پر صوبوں نے آئی ایم ایف کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، خیبر پختونخواہ حکومت نے بھی آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات کیے ہیں، آئی ایم ایف نے خیبر پختونخواہ کی 100 ارب روپے سرپلس بجٹ کی تعریف  ہے۔