چکوال:کوئلےکی کان بارشی پانی میں بہہ گئی4مزدورجاں بحق

چکوال:کوئلےکی کان بارشی پانی میں بہہ گئی4مزدورجاں بحق
کیپشن: Chakwal: Coal mine was washed away by rainwater, 4 workers died

ایک نیوز:چکوال میں کوئلےکی کان بارشی پانی میں بہہ گئی حادثےکےنتیجےمیں 4مزدورجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق چکوال میں چوآسیدن کے علاقہ بشارت میں قائم کوئلے کی کان بارشی پانی میں بہہ گئی ۔

 کان میں کام کرنے والے چار مزدور مائن میں دبنے کے سبب جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں ابراہیم ، عدنان ، سفیر اور انوار شامل ہیں ۔ جاں بحق مزدوروں میں سےایک کی لاش نکال لی گئی۔
باقی مزدوروں کی تاحال تلاش جاری ہے، حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن شروع کیا    ۔