جسٹس عالیہ نیلم آج چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کےعہدےکاحلف اٹھائیں گی

Jul 11, 2024 | 00:32 AM

ایک نیوز:جسٹس عالیہ نیلم آج پہلی خاتون چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کےعہدےکاحلف اٹھائیں گی۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس عالیہ نیلم آج لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گی ۔حلف برداری کی تقریب صبح ساڑھے9بجےگورنرہاؤس لاہورمیں ہوگی۔

 گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان جسٹس عالیہ نیلم سے انکے عہدے کاحلف لیں گے۔ جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی عدالت عالیہ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
 جسٹس عالیہ نیلم ایک ممتاز جیورسٹ ہیں۔ان کاشاندار کیریئردو دہائیوں سے زائد عرصہ پر محیط ہے۔انہوں نے 1996 میں اپنے قانونی کیریئر کا آغاز کیا۔جسٹس عالیہ نیلم نے مختصر عرصہ میں خود کو بہترین وکیل کے طور پر منوایا، ان کو آئین، قانون، وائٹ کالر کرائم، دیوانی، فوجداری، انسداد دہشت گردی کے قوانین، نیب، بینکنگ جرائم پر خصوصی مہارت حاصل ہے۔ 
جسٹس عالیہ نیلم 2013 میں لاہور ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج کے طور پر تعینات ہوئیں، انہوں نے 16 مارچ 2015 کو بطور مستقل جج کا حلف اٹھایا۔ بطور جج جسٹس عالیہ نیلم 203 قابلِ نظیر فیصلے دے چکی ہیں۔وہ صوبہ بھر کی انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کی پہلی خاتون ایڈمنسٹریٹو جج بھی رہیں۔انہوں نے صنفی بنیاد پر تشدد کے مقدمات کی سماعت کے لئے علیحدہ عدالتوں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔
 جسٹس عالیہ نیلم نے مختلف بین الاقوامی کانفرنسوں میں بھی شرکت کی۔انہوں نے صوبہ پنجاب میں ای کورٹس میں ٹرائل کے دوران شواہد اور بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے اسٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجر کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔ ای کورٹس کے ذریعے شواہد ریکارڈ کرنے کا عمل پورے پنجاب میں نافذ کیا گیا ہے۔    

مزیدخبریں