ایک نیوز:پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی سرجری کے بعد پانچ رکنی نئی قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کی پہلی اسائنمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز ہے۔
تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی۔سلیکشن میں من مانی کرنے پر سلیکٹرز وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو برطرف کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی سے بلال افضل اور حسن چیمہ کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صرف پانچ رکنی قومی سلیکشن کمیٹی قائم کی ہے ۔جس کے ممبران میں محمد یوسف، اسد شفیق، ہیڈ کوچیزجیسن گلیپسی،گیری کرسٹن اور کپتان کو رکھا گیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی کی پہلی اسائنمنٹ بنگلہ دیش کےخلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے قومی ٹیم کا انتخاب کرنا ہے۔