نیب ترامیم کیخلاف انٹراکورٹ اپیل،بانی پی ٹی آئی نےتحریری جواب جمع کرادیا

Jul 11, 2024 | 00:05 AM

ایک نیوز: نیب ترامیم کالعدم قراردینےکےخلاف حکومتی انٹراکورٹ اپیل پربانی پی ٹی آئی نےتحریرجواب جمع کرادیا۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم کیس میں انٹراکورٹ اپیل پربانی پی ٹی آئی نےاپیلیں خارج کرنےکی استدعاکردی۔

تحریری جواب میں بانی پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ کسی شخص کی کرپشن بچانے کیلئے قوانین میں ترامیم بنانا ریپبلک میں بھی نہیں ہوتی ۔ کرپشن معیشت کیلئے تباہ کن اور اس کے منفی اثرات ہوتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے جواب میں کہا مجھ سے دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ترامیم کا فائدہ آپ کوبھی ہو گا، میرا موقف واضح ہے یہ میری ذات کا نہیں ملک کا معاملہ ہے، پارلیمنٹ کو قانون سازی آئین کے اندر رہ کر کرنی چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا نیب اگر اختیار کا غلط استعمال کرتا ہے تو ترامیم اسے روکنے کی حد تک ہونی چاہیے، اختیار کے غلط استعمال کی مثال میرے خلاف نیب کا توشہ خانہ کیس ہے، نیب نے میرے خلاف کیس بنانے کیلئے ایک کروڑ80 لاکھ کے نیکلس کو تین ارب 18 کروڑ کا بنا دیا۔

مزیدخبریں