ایک نیوز :لاہوربورڈ نے پیپر چیکنگ کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا۔ پیپر چیکنگ کیلئے سینڈیکیٹ مارکنگ کا نظام نافذ کر دیا گیا۔
پنجاب ایجوکیشن بورڈز کے چیئرمینوں کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ 2023 میں ہی تمام تعلیمی بورڈز اس نظام کو نافذ کریں گے۔دوسرے سالانہ امتحانات میں نئے نظام کو نافذ کیا جائے گا ۔ اب ایک چیکر پورا پیپر چیک نہیں کرے گا۔ ایک ایگزامینر پرچوں کے بنڈل میں تمام پرچوں میں صرف ایک سوال ہی چیک کر سکے گا۔