کراچی : لڑکی کوہراساں کرنےکے الزام میں مشتبہ شخص گرفتار 

کراچی : لڑکی کوہراساں کرنےکے الزام میں مشتبہ شخص گرفتار 
کیپشن: کراچی : لڑکی کوہراساں کرنےکے الزام میں مشتبہ شخص گرفتار 

ایک نیوز :کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کےمطابق حراست میں لئے گئے شخص سے تفتیش جاری ہے ،پولیس حکام کے مطابق مشتبہ شخص سے برآمد کئے گئے موبائل فون سے انتہائی بے ہودہ مواد بھی ملا ہے،مبینہ ملزم سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل کا کلر میچ نہ ہو سکا۔پولیس حکام کے مطابق زیر حراست شخص اور خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم میں مشابہت پائی جاتی ہےزیر حراست شخص کی نشاندہی پر ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دی جانے والی موٹر سائیکل سے کلر میچ نہ ہو سکا۔پولیس حکام کے مطابق زیر حراست شخص برآمد کئے گئے موبائل سے انتہائی شرمناک اور بے ہودہ مواد بھی ملا ہے۔