ایک نیوز :پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تحریک انصاف کے دورحکومت میں 628 افراد کو 3 ارب ڈالرزبلا سود قرض دینے کے معاملے پربڑے فیصلے کئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کو ان کیمرا اجلاس میں تفصیلات فراہم کیں، تفصیلات میں قرضہ دینے والے بینکوں کے نام فراہم نہیں کیے گئے، قرضہ لینے والے افراد کے نام فراہم نہیں کیے گئے، صرف کمپنیوں کے نام ظاہر کیے گئے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 628 افراد کو 3 ارب ڈالرزبلا سود قرض دینے کا معاملہ زیر غور آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل، شوگر ملز، کیمیکل اور آٹو موبائل انڈسٹری کو قرضے دیے گئے ہیں۔
چیئرمین پی اے سی نے معاملہ نیب اور ایف آئی اے کے سپرد کرنے کی تجویز دی لیکن پی اے سی کے بعض ارکان نے معاملہ نیب اور ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی مخالفت کی اور رائے دی کہ معاملہ نیب اور ایف آئی اے کے حوالے کرنے سے صنعتی شعبے پر منفی اثر پڑے گا۔ارکان کی مخالفت کے بعد کمیٹی نے 628 افرد کے بلاسود قرض کے معاملے کو نمٹا دیا۔
پی ٹی آئی دور میں 3 ارب ڈالرزبلا سود قرض کا معاملہ:پی اے سی کا بڑا فیصلہ
Jul 11, 2023 | 22:56 PM