بھارت میں دلہا سیلاب کی پرواکئے بغیر دلہنیا لینےپہنچ گیا،ویڈیو وائرل

بھارت میں دلہا سیلاب کی پرواکئے بغیر دلہنیا لینےپہنچ گیا،ویڈیو وائرل
کیپشن: In India, the bride reached to take the bridegroom despite the flood, the video went viral

ایک نیوز :شادی کو قدرتی آفت بھی نہ رو سکی۔بھارت میں دلہا سیلاب کی پروا کئے بغیر سہراسجائے دلہنیالینےپہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں شدید بارشوں کے باعث ہر طرف سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ایسے میں بھارتی شہری کو سیلاب بھی شادی سے نہ روک سکا ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دلہا سہرا،شیروانی پہنے،ہاتھ میں تلوار اور سرپرچھتری تانے اکیلا ہی سیلابی پانی سے گزر کردلہنیا لینے جارہاہے۔

وائرل ویڈیو سے لگتا ہے شاید باراتیوں نے سیلاب کے باعث دلہا کے ساتھ چلنے سے ہی انکار کردیاتھا۔سوشل میڈیا پر دلہا کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف مزاحیہ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت میں بائپر جوائے کا طوفان بھی ایک شادی نہیں رو ک سکا تھا۔جس میں شدید طوفان کے باوجود دلہا دلہن شادی کیلئے پھیرے لیتے رہے۔