اسرائیل کے پاکستان میں انسانی حقوق کی بات پرحکومتی اتحاد کا جواب آگیا

اسرائیل کے پاکستان میں انسانی حقوق کی بات پرحکومتی اتحاد کا جواب آگیا
کیپشن: The response of the government coalition to Israel's human rights issue in Pakistan

ایک نیوز :فسلطینیوں کے قاتل اسرائیل نے پاکستان میں انسانی حقوق کی بات کی توحکومتی اتحاد کا کرارا جواب آگیا۔

وفاقی وزیر شیری رحمان اور وزیراعظم کے مشیر عطا اللہ تارڑ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔

وفاقی وزیر شیری رحمان  کاکہنا تھا کہ  فلسطینیوں کے قاتل تحریک انصاف کے حمایتی نکلے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اسرائیل اور بھارت کے اتحادی ہیں۔ اسرائیل کی حمایت سے واضح ہوگیا کہ سانحہ نومئی کے پیچھے کون تھا۔ سانحہ 9 مئی کا فائدہ کس کو ہوا ؟ سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔ تانے بانے بھارت اور اسرائیل سے ملتے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جو چاہتے تھے کہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے۔ اسرائیل کب سے انسانی حقوق کا علمبردار بننے لگا ہے ؟ فلسطینوں کا قاتل اسرائیل عمران خان کی حمایت میں کھڑا ہو گیا ہے ، یہ گٹھ جوڑ ثابت ہوچکا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ جیسے فورم سے پی ٹی آئی اور نیازی کو اسرائیل کی جانب سے حمایت کرنا ثابت کرتا ہے کہ 9 مئی کے پیچھے کون ہے ، ان کے تانے بانے ملک کے دشمنوں سے مل رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  70 سال سے اسرائیل مظالم ڈھا رہا ہے ، اسرائیل جو اجتماعی سزا پر یقین رکھتا ہے اس کا یہ بات کہنا ظاہر کرتا ہے کہ یہ ایک ایسا اتحاد ہے جس میں پاکستان کے دشمن نیازی اور اسکے ایکشن کی حمایت میں کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پتہ چل گیا کہ عمران خان کو فارن فنڈنگ کے پیچھے کون ہے ،9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کو نہیں چھوڑا گیا ، پاکستان کی سلامتی کے خلاف زہر گھولنے والے کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے۔