افغان طالبان  تھریڈز کی بجائے ٹویٹر کے حامی نکلے

افغان طالبان  تھریڈز کی بجائے ٹویٹر کے حامی نکلے
کیپشن: افغان طالبان  تھریڈز کی بجائے ٹویٹر کے حامی نکلے

ایک نیوز :افغان طالبان نے تھریڈز کی بجائے ٹوئٹر کی حمایت کرتے ہوئے مارک زکربرگ پر اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے ’عدم رواداری‘ کی پالیسی اپنانے کا الزام عائد کردیا۔
افغان طالبان کے رہنما انس حقانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹوئٹر اپنے حریفوں کے مقابلے میں ’اظہار رائے کی آزادی‘ کے لیے زیادہ پرعزم ہے، ٹوئٹر کے پاس میٹا جیسی عدم رواداری کی پالیسی نہیں ہے۔
ایلون مسک اور مارک زکربرگ کے مابین سوشل میڈیا کی لڑائی پر انس حقانی کا کہنا تھا کہ جب سوشل میڈیا کی بات آتی ہے تو ٹوئٹر کو میٹا کے مقابلے ”اہم فوائد“ حاصل ہیں، جس میں پہلا فائدہ ’اظہار رائے کی آزادی‘ ہے، دوسرا اس کی ”عوامی نوعیت“ اور ”ساکھ“ ہے،
افغان رہنما نے ٹویٹر کے مدمقابل آنے والے حریف کا مداح نہیں ہوں، جس نے صرف اسی ماہ ٹویٹر کے مقابلے ”تھریڈز“ ایپلی کیشن لانچ کی ہے، ٹوئٹر کے پاس میٹا جیسی عدم رواداری کی پالیسی نہیں ہے، اس لئے دوسرے پلیٹ فارم اس کی جگہ نہیں لے سکتے۔
واضح رہے کہ خود کو آزادی اظہار رائے کا علمبردار کہنے والے ایلون مسک نے ٹویٹر کی ملکیت سنبھالتے ہی بیان جاری کیا تھا کہ وہ ٹویٹر پر پوسٹ کئے جانے والے تمام بیانات کا خیر مقدم کرے، چاہے وہ متنازع ہی کیوں نہ ہو، تاہم قانون کے دائرے سے باہر نہ ہوں۔