جعلی انجنیئر اور ڈاکٹر بن کر امیر خواتین سے شادیاں کرنیوالا شخص گرفتار

Jul 11, 2023 | 21:05 PM

ایک نیوز :پڑوسی ملک بھارت کی پولیس نے جعلی انجنیئر اور ڈاکٹر بن کر 15 مختلف طلاق یافتہ اور زائد العمر امیر خواتین سے شادی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو کی پولیس نے میسور کی رہائشی خاتون ہیملتا کی فریاد پر کارروائی کرتے ہوئے دھوکے باز شخص کو بنگلورو سے گرفتار کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھوکے باز شخص کے خلاف ان کی 45 سالہ سافٹ ویئر انجنیئر اہلیہ ہیملتا نے بلیک میلنگ اور دھوکے دہی کا مقدمہ دائر کیا کہ وہ ان سے 25 لاکھ روپے تک کی رقم بٹور چکا ہے۔
خاتون سے مذکورہ شخص نے رواں برس جنوری میں ریاست آندھرا پردیش میں شادی کی تھی اور خود کو ایک ڈاکٹر بتایا تھا اور اب وہ اہلیہ سے نیا کلینک بنانے کے بہانے پیسے بٹور رہا تھا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جب دھوکیباز شخص 35 سالہ مہیش کے بی نائک کو گرفتار کیا اور تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ ملزم نے 2014 سے اب تک 7 سال میں بھارت کی مختلف ریاستوں کی 15 خواتین سے شادی کی اور بعض خواتین سے انہیں چار بچے بھی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم نے شاادی کے لیے بنائی جانے والی ویب سائٹس پر اپنا اکاؤنٹ بناکر خود کو انجنیئر اور ڈاکٹر بتایا اور انہوں نے انہی ویب سائٹس سے 15 خواتین کو تلاش کرکے شادی کی۔
پولیس کے مطابق تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم زیادہ تعلیم یافتہ نہیں، انہوں نے پانچ کلاسوں تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے لیکن انہوں نے خواتین کو یقین دلانے کے لیے کرناٹکا میں ایک جعلی کلینک بناکر وہاں جعلی نرس کو ملازمت پر بھی رکھا۔

مزیدخبریں