وزیراعظم سے سعودی سفیرکی ملاقات،2ارب ڈالرجمع کرانے پر شکریہ اداکیا

Jul 11, 2023 | 20:23 PM

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی سفیرنے ملاقات کی۔وزیراعظم نے سٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کرانے پر سعودی قیادت کا شکریہ اداکیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ سعودی سفیر ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کریں۔وزیر اعظم نے سعودی سفیر کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کے بارے آگاہ کیا۔

 وزیراعظم نے سعودی قیادت کا پاکستان کے لیے فراخدلانہ اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا، جس نے خاص طور پر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم  شہبازشریف کاکہنا تھاکہ آئی ٹی، توانائی، انفراسٹرکچر اور لیبر سمیت اہم شعبوں میں باہمی طور پر فائدہ مند پاکستان سعودی تعاون کو تیز رفتار اور بڑھایا جانا چاہیے۔

سفیر نواف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک برادرانہ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں جس میں باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم، قریبی تعاون اور ایک دوسرے کی حمایت کرنے کی لازوال روایت ہے۔

 وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی جلد سے جلد سہولت پر ہز رائل ہائینس محمد بن سلمان، ولی عہد اور وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کا بے تابی سے منتظر ہے۔

 

مزیدخبریں