امریکہ،68سالہ لائٹنگ ڈائریکٹر تھامس رابرٹس اہلیہ کے ہاتھوں قتل 

امریکہ،68سالہ لائٹنگ ڈائریکٹر تھامس رابرٹس اہلیہ کے ہاتھوں قتل 
کیپشن: America, 68-year-old lighting director Thomas Roberts was killed by his wife

ایک نیوز :امریکی ریاست ٹینسی کے قصبے نایش وِل کے 68 سالہ  لائٹننگ ڈائریکٹر  تھامس رابرٹس کو72 سالہ  بیوی نے گولی مارکر قتل کردیا۔
 تھامس رابرٹس 2 دہائیوں تک لیجنڈ  گلوکاررینڈی ٹریوس کے ساتھ کام  کرتے رہے ہیں۔

ڈائریکٹر کی 72 سالہ بیوی کرسٹین رابرٹس نے پولیس کو بیان دیا کہ شوہر کی بے وفائی کا پتہ چلنے پر ہاورڈ ایونیو پر واقع گھر میں  گولی ماری۔
پولیس کاکہنا تھا کہ لائٹنگ ڈائریکٹر رابرٹس اپنے پورچ پر پڑے ہوئے پائے گئے تھے جن کے سینے پر گولی لگی تھی۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔
 لائٹنگ ڈائریکٹر رابرٹس کی موت  پر گلوکار رینڈی ٹریوس سمیت فلم اور میوزک انڈسٹری کے بے شمار بڑے ناموں کی جانب سے  خراج تحسین پیش کیا گیا۔تھامس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بطور لائٹنگ ڈائریکٹر اور مختلف موسیقاروں کے لیے اسٹیج ہینڈ کے کام کی تصاویر بھی پوسٹ کی تھیں۔