صومالیہ میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل گیا ، متعدد مسافر زخمی 

Jul 11, 2023 | 18:22 PM

ایک نیوز :صومالیہ میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل گیا ، متعدد مسافر زخمی  ہو گئے۔

 رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ فضائی کمپنی ہالہ ائیر لانئز کا دو ٹربو پراپ انجن والی ایمبرئیر طیارہ  صومالیہ کے دارلحکومت موغا دیشو کے ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پھسل کر چاردیواری سے ٹکرا گیا ۔ طیارے کو کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی مسافروں کو ہلکی پھلکی چوٹیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ طیارہ افریقی ملک پنٹ لینڈ کے دارلحکومت گرویوی سے موغادیشو کے لئے روانہ ہوا تھا جس میں 30 مسافر سوار تھے ۔

مزیدخبریں