پرویز الٰہی کی شکایات کے ازالے کیلئے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایات جاری

Jul 11, 2023 | 17:56 PM

ایک نیوز :لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی شکایات کے ازالے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کر دی. آئی جی جیل خانہ جات نے بتایا کہ کمرے کے درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے روم کولر میں برف کا استعمال کر رہے ہیں ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو جیل میں سہولیات فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی تو عدالتی حکم پر ایڈیشل چیف سیکرٹری اور آئی جی جیل خانہ جات پیش ہوئے وکیل عامر سعید راں نے بتایا کہ اے سی واپس لے لیا ہے۔ جس پر آئی جی جیل خانہ جات نے بتایا کہ ڈاکٹر نے 30 ڈگری سے درجہ حرارت کم رکھنے کا کہا ہے اور کولر میں  20 کلو برف ڈال کر درجہ حرارت کو ٹھیک رکھا ہوا ہے۔
 ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بتایا کہ سابق وزیر اعلی کو ائر کولر، بیڈ، ایل سی ڈی، ٹیبل دی گئی ہے. وکیل عامر سعید راں نے نشاندہی کی کہ وکلا کو پرویز الٰہی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔ سماعت کے سرکاری وکیل اور پرویز الٰہی کے وکیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی. سرکاری وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ عدالتی حکم پر عمل ہوگا. عدالت نے پرویز الہی کی درخواست نمٹا دی۔

مزیدخبریں