وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چین کی ناظم الامور  کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چین کی ناظم الامور  کی ملاقات
کیپشن: The meeting of the Governor of China with Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

ایک نیوز :وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چین کی ناظم الامور پانگ چنکسو نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 102 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور پاکستان کی یکجہتی، سالمیت اور اقتصادی ترقی کے لئے کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور باہمی مفاد کے معاملات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کی ہے۔آئرن برادرز اور پرانے دوست ہونے کے ناطے پاکستان اور چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کاساتھ دیا ہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کی ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی کیانگ کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے چین کی قیادت کے پختہ عزم کو سراہا۔

 شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات میں بہتری اور اقتصادی اور مالیاتی تعلقات کو وسعت دینے کے حوالے سے وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان عالمی ترقیاتی اقدام ا ور سی پیک کے تحت ترقیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان کے لئے چین کی حکومت کی طرف سے نیک خواہشات اور تعاون کا ذکر کرتے ہوئے چین کی ناظم الامور نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان چین کا سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار اور ہر آزمائش پر پورا اترنے والا دوست ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے چین کی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کا خصوصی مقام ہے اور ہم تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) سے متعلق پہلے اعلیٰ سطحی فورم میں ورچوئل شرکت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی ناظم الامور نے دونوں ممالک کی قیادت کے تصور کے مطابق پاکستان میں جی ڈی آئی کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے چین کے عزم کا اظہار کیا۔