ایک نیوز: نیدر لینڈز ٹیم کےکوچ برصغیر میں میچز اور اسپانسرز کیلئے درخواست کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں نے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا ہےلیکن ٹیم کے کوچ ریان کک نےجذباتی بیان دیتے ہوئے ون ڈے میچز کی سیریز اور اسپانسرز کے لیے درخواست کردی۔
نیدر لینڈز کےکوچ نے ورلڈکپ سے قبل برصغیر میں میچز کے لیے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل نیدرلینڈز کی کوئی ون ڈے سیریز شیڈولڈ نہیں ہے۔ یہ ہماری سب سے اپیل ہے کہ کوئی ہمارے ساتھ کھیلنا چاہتا ہے
With 90 days until the Dutch's first fixture of the #CWC23, Ryan Cook has said the Dutch will look to put a couple fixtures together in preparation for the ODI World Cup. Cook has said he has already done some research on which nations may be free to schedule some fixtures with… pic.twitter.com/zDga7pdBwM
— Netherlands Cricket Insider (@KNCBInsider) July 10, 2023
ریان کک نے کہا کہ ہمارے لیے بر صغیر میں میچز اچھے ہوں گے۔ہمارے کھلاڑی برصغیر میں زیادہ نہیں کھیلے ہوئے، بر صغیر میں میچز کھیلنے سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔مجھے امید ہے کہ ٹیم کے لیے 1 سے 2 اسپانسرز بھی مل جائیں گے۔
ریان کک نے کہا کہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں نیدرلینڈز کے کھلاڑیوں کے معاوضے کم ہیں۔ کوچنگ اسٹاف میں ہمارا صرف ایک رکن فل ٹائم ہے،ہم اسپانسرز کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمیں اسپانسر کریں۔ اسپانسرزورلڈکپ کی شرٹ کے سامنے اور سائیڈ پر جگہ حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کی ٹیم پہلا میچ پاکستان کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گی۔