سدھو موسے والا کے قاتل کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

Jul 11, 2023 | 15:03 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: بھارتی پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لارنس بشنوئی کو تیز بخار، قے اور معدے کی تکلیف کے باعث بھٹنڈا جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، لارنس بشنوئی کو اسمگلنگ کیس میں کل عدالت میں پیش ہونا تھا۔لارنس بشنوئی بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کو بھی مسلسل قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اس کے گینگ کی جانب سے سدھو موسے والا کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

مزیدخبریں