ایک نیوز: بھارت کی جانب سے سیلابی پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پانی کی تازہ صورتحال کے اعدادوشمار جاری کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح 78892 کیوسک ہے۔ خانیکی کے مقام پر 79258 کیوسک پانی کی سطح ہے جبکہ قادر آباد کے مقام پر پانی کی سطح 87439 کیوسک ہے۔
اسی طرح تریموں کے مقام پر پانی کی سطح 37542 کیوسک ہے۔ پنجند کے مقام پر 7777 کیوسک پانی کی سطح ہے۔ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کی سطح 35430 کیوسک ہے جبکہ شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح 28014 کیوسک ہے۔
بلوکی کے مقام پر پانی کی سطح 13395 کیوسک ہے۔ سدھنائی کے مقام پر پانی کی سطح 7233 کیوسک ہے۔ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا مقام پر پانی کی سطح 35480 کیوسک ہے جبکہ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی سطح 11846 کیوسک ہے اسلام کے مقام پر پانی کی سطح 3597 کیوسک ہے۔
بتایا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں گزشتہ روز چھوڑا جانیوالا پانی چند گھنٹوں تک پاکستان میں داخل ہوگا۔ دریائے ستلج میں قصور کے کچھ علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔