ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کےاسٹیٹ بینک میں2بلین امریکی ڈالر جمع کرانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےسماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے سعودی عرب کے2 بلین امریکی ڈالر جمع کرانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ شہاز شریف نے کہاکہ پاکستانی عوام کی جانب سے، میں مملکت سعودی عرب کی قیادت اور برادر عوام کا اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 2 بلین امریکی ڈالر جمع کرانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے بھائی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم ہز رائل ہائینس محمد بن سلمان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے پاکستان کی مالی مدد کو یقینی بنایا۔
On behalf of the people of Pakistan, I would like to extend my deep gratitude to the leadership and brotherly people of the Kingdom of Saudi Arabia for the US$2 billion deposit with the State Bank of Pakistan. I would like to especially thank my brother Saudi Crown Prince & Prime…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 11, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ اس ذخائر سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہوں گے۔ یہ ہمارے برادر ممالک اور عالمی برادری کے پاکستان کی معاشی تبدیلی پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری کوششیں کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سی او اے ایس جنرل سید عاصم منیر کی اس سلسلے میں کی جانے والی قابل قدر کوششوں کو بھی سراہنا اور شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔