دہشتگردی کے 7 نئے مقدمات میں چیئر مین پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور

Jul 11, 2023 | 14:38 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: فیصل آباد،گوجرانوالہ ،راولپنڈی سمیت چار شہروں میں دہشت گردی کے 7نئےدرج مقدمات میں عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کی دو ہفتوں کےلئے حفاظتی ضمانتیں منظورکرلی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےکیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی چیئرمین اپنےوکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیئر مین پی ٹی آئی کے وکیل نےدلائل دیتے ہوئے  کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف راولپنڈی سمیت چار شہروں میں دہشت گردی کے7مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔چیئرمین کی عمر 71 سال ہے،قاتلانہ حملے کے بعد ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر سیاسی مقدمات درج کیے جارہے ہیں،چیئرمین چالیس مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر چکےہیں۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے موقف اپنایا کہ مقدمہ کی تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں،خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گئی اس لیے عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

قبل ازیں عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ رجسٹرار آفس نے متعلقہ عدالتوں سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیاتھا۔وکیل چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالت کےسامنے ایسے حالات کبھی نہیں آئے۔ہماری ایک بیل کوئٹہ میں ہے جس میں سیکیورٹی کے بہت خدشات ہیں،ہمیں اجازت دیں کہ ہم متعلقہ عدالتوں میں جا سکیں،ہم نے میانوالی بھی جانا ہے۔جی ٹی روڈ سے جانے میں ہمارے لیے سیکیورٹی خدشات ہیں۔

مزیدخبریں