پنجاب پولیس اہلکاروں کی وردی میں ترمیم، لیڈی اہلکاروں کیلئے سکارف لازمی قرار

پنجاب پولیس اہلکاروں کی وردی میں ترمیم، لیڈی اہلکاروں کیلئے سکارف لازمی قرار
کیپشن: Amendment in uniform of Punjab police personnel, scarf made mandatory for lady personnel

ایک نیوز: پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی وردی میں ترمیم کردی گئی ہے۔ اب 10 سالہ سروس مکمل کرنیوالے اہلکار یونیفارم پر ایک نیلی سٹرپ لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 20 سالہ سروس مکمل کرنیوالے اہلکار یونیفارم پر 2نیلی سٹرپس لگائیں گے جبکہ 30 سالہ سروس مکمل کرنیوالے اہلکار3 نیلی سٹرپس لگائیں گے۔

لیڈی اہلکاروں کیلئے ہیڈ سکارف لازمی قرار:

پنجاب پولیس کی وردی میں نئی ترمیم کے بعد اب لیڈی اہلکاروں کیلئے ہیڈ سکارف لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر ایڈیشنل آئی جی رفعت مختار نے مراسلہ جاری کردیا۔ 

مراسلہ سی سی پی او لاہور اورکمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کو ارسال کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آر پی اوز، ڈی پی اوز، ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ کو بھی مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔