ایک نیوز: ٹاٹا گروپ، بھارت کا سب سے بڑا صنعتی اور کاروباری جائنٹ ایپل آئی فون بھارت میں بنائے گا ۔
رپورٹ کے مطابق ٹاٹا گروپ کاجنوبی کرناٹک ریاست بنگلورو میں واقع ویسٹرون کارپوریشن فیکٹری کو 600 ملین ڈالر میں خریدنے کا سودا طےہوا ہے۔ اس فیکٹری میں 10,000 سے زائد کارکنان کام کرتے ہیں جو جدید ترین آئی فون 14 ماڈل کو اسمبل کرتے ہیں۔
ٹاٹا گروپ کی فیکٹری خریداری مکمل ہونے کے بعد اگست میں ایپل کارپوریشن سے معاہدہ ہوگا جس کے بعد پہلی دفعہ ایک مقامی کمپنی آئی فونز کی اسمبلی میں داخل ہو گی۔ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون 15 اور آئی فون 15 پلس بھارت میں خاص طور پر ٹاٹا گروپ کی مدد سے تیار کیے گئے ہیں۔